پی ٹی آئی نے چار برسوں تک خیبرپختونخوا کے حقوق کو نظر انداز کئے رکھا،انجینئر امیر مقام

161
Federal Minister Engineer Amir Muqam

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چار برسوں تک خیبرپختونخوا کے حقوق کو نظر انداز کئے رکھا،ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اسد قیصر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اگر عمران خان کے سامنے صوبہ کے حقوق کی بات کرتے تو اچھا ہوتا، انہیں عمران خان کے سامنے بولنے کی جرات نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ کاش یہ اپنی چار سالہ حکومت میں خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈٹ جاتے تو کیا اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چار برسوں تک وفاق میں حکمران رہی ہے، انہیں بتانا چاہئے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت نے سابق فاٹا کو کتنا بجٹ دیاہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کے پی کے میں 10 سال ان کی حکومت رہی وہاں کونسی شہد کی نہریں بہہ رہی ہے جو حقیقت ہے وہ سب کو نظر آ ر ہی ہے۔