پی ٹی آئی پنجاب آزاد جموں و کشمیر کے کنوینئر ڈاکٹر آصف رفیق مسلم لیگ (ن) میں شامل

173
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

لاہور۔17 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحرےک انصاف آزاد جموں و کشمیر (پنجاب) کے کنوےنئر ڈاکٹر آصف رفیق نے مسلم لیگ (ن) میں شمولےت کا اعلان کر دےا ، انہوں نے محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ قبضہ گروپوں اور لٹیروں کا گروہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں، محمد نواز شریف کی لیڈر شپ اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں اور پارٹی میں ایک کارکن کے طور پر کام کروں گا،اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان مسلم(ن) لاہور کے مرکزی دفتر نصیر آباد میں لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں کی موجودگی میں کیا،اس موقع پر محمد پرویز ملک اورخواجہ عمران نذیر نے انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،