پی ٹی آئی کس کی ناراضگی کے خوف اور کس کی خوشنودی کے لئے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

67
Senator Irfan-ul-Haq Siddiqui
Senator Irfan-ul-Haq Siddiqui

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اے پی سی میں شرکت سے انکار نے پی ٹی آئی کے چہرے ہی نہیں روح سے بھی نقاب الٹ دی ہے۔

پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس’ پر بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی کی طرف سے اسرائیلی ظلم و ستم کے شکار فلسطینی بزرگوں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار نے پی ٹی آئی کے چہرے ہی نہیں روح سے بھی نقاب الٹ دی ہے، ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اور بھوک سے دم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی قوم کو اتنا تو بتا دے کہ وہ کس کی ناراضگی کے خوف سے اور کس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔