پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

133
Anti-Terrorism Court
Anti-Terrorism Court

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں گرفتاراحمد وقاص جنجوعہ کوعدالت پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تفتیشی افسرکی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا ۔