28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس جلسہ کی اجازت ملنے پر...

پی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس جلسہ کی اجازت ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس6جولائی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی، این او سی جاری ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت کو آگاہ کی گیا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ہے۔

- Advertisement -

سٹیٹ کونسل نے بتایا پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں