پی ٹی آئی کی بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (کل) 10 جنوری کو سماعت کرے گا، کاز لسٹ

98
Supreme Court

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ کی جانب سے بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل3رکنی بینچ (کل) بدھ 10 جنوری 2024 کو اپیل پر سماعت کرے گا۔