اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے مستقبل میں ایف نائن پارک سمیت تفریح گاہوں میںہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناءاللہ امان نے پی ٹی آئی کے جلسہ کے بعد ایف نائن پارک کی صفائی کےلئے 100 سینیٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگا دی ہے تا کہ پارک کی …
پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث ایف نائن پارک میںکچرے کے ڈھیر، بدبو بھی پھیل گئی،گیٹ اور جنگلوں کو نقصان پہنچا تفریح کے لئے آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا،ممبر ماحولیات سی ڈی اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے مستقبل میں ایف نائن پارک سمیت تفریح گاہوں میںہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناءاللہ امان نے پی ٹی آئی کے جلسہ کے بعد ایف نائن پارک کی صفائی کےلئے 100 سینیٹری ورکرز کی ڈیوٹی لگا دی ہے تا کہ پارک کی رونقیں بحال کی جا سکیں۔ شجرکاری کے دوران لگائے گئے پودوں اور پھولوں کو بھی پی ٹی آئی کے جلسہ میں نقصان پہنچا اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر نصب جنگلے بھی ٹوٹ گئے۔ پارک میں روزانہ سیر کےلئے آنے والے علی عمران اور ان کی فیملی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے چند روز قبل انتظامات کی وجہ سے عام شہریوں کے پارک میں جانے پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب جلسے کے بعد کوڑا کرکٹ کی وجہ سے وہ سیر کےلئے نہیں جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایف نائن پارک سمیت کسی بھی تفریحی مقامات پر اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی لگانی چاہیے۔








