24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی پارلیمنٹ ہاﺅس...

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت نے دل بڑا کر کے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی، حکومت اور اپوزیشن دونوں کا مقصد قانون سازی و عوام کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد خان نیازی نے کہا کہ قانون سازی کے حوالے سے ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی میں اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں بیان دیا کہ ہم چاہتے کچھ اور تھے لیکن اس کے باوجود حکومت نے شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں ایوان میں قانون سازی کے عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اسی طرح عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھی دونوں کا کردار مشترکہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں