اسلام آباد ۔10 فروری(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور این اے 54کے کوآڈینیٹر ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر 16فروری کو ڈھوک سیداں و جوہد کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرینگے ۔ این اے 54میں سوئی گیس ، بجلی و گلیوں کی پختگی کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں حلقے کے عوام نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ، وزیر خزانہ حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،انہوں نے عام انتخابات میں حلقے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 16فروری کو وفاقی وزیر ڈھوک سیداں یونین کونسل سرائے خربوزہ اور گاﺅں جوہد یونین کونسل ترنول کو سوئی گیس منصوبے پر کام مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ افتتاح کریں گے۔