پی ٹی آئی کے مخالفین میرے نام کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کا ذکر کر کے شک ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

89

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):‏سابق مشیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخالفین میرے نام کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کا ذکر کر کے شک ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے لئے میرے خلاف کسی قسم کا کوئی کیس نہیں، میں نے ایمانداری سے ذمہ داریاں نبھائیں، میرا ضمیر بالکل صاف ہے، میں اب پاکستان میں رہتا ہوں اور میرے پاس کوئی دوسری شہریت نہیں۔