اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی کے پاس جمع کروادیئے ہیں ۔پیر کو ڈاکٹر عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے چار فارمز جمع کروائے۔ سینیٹر شبلی فراز،ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، ایم این اے فرخ حبیب اور انوار الحق کا کڑ تائید …
پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس جمع کروادیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور خان کاسی کے پاس جمع کروادیئے ہیں ۔پیر کو ڈاکٹر عارف علوی نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے لیے چار فارمز جمع کروائے۔ سینیٹر شبلی فراز،ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، ایم این اے فرخ حبیب اور انوار الحق کا کڑ تائید کنندگان میں شامل ہیںجبکہ تجویز کنندہ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری‘ملکا علی بخاری اور ایم این اے عامر ڈوگرکے فارمز جمع کروائے۔چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کاغذات وصول کر لئے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور خان کاسی پریزائیڈنگ افسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہو گی ۔چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات میں ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔ملک بھر میں صدارتی انتخابات 4 ستمبر کو ہونگے۔








