32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی ہٹ دھرمی ترک کرکے پرامن اور حقیقی سیاسی حل...

پی ٹی آئی ہٹ دھرمی ترک کرکے پرامن اور حقیقی سیاسی حل کے لیے با اختیار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے، سینیٹر عرفان صدیقی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا جارحانہ موقف ترک کرے اور پرامن حل اور حقیقی سیاسی جنگ بندی کی جانب بڑھنے کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے، ہمیں ملکی ترقی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویوکے دوران کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سنجیدہ بات چیت اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے، تاہم بامعنی مذاکرات کے لیے عمران خان کو اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکراتی عمل کے لیے آمادہ ہونے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نے واضح طور پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور وہ مذاکرات پر آمادہ تھی لیکن پی ٹی آئی اپنے نقطہ نظر میں سنجیدگی اور پختگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ اپنے رویے میں لچک لائے اور بامعنی بات چیت میں شامل ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بار کوشش کی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے جارحانہ موقف اور غیر حقیقی مطالبات نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ایسی مذاکراتی ٹیم تشکیل دیں جو بامعنی بات چیت میں شامل ہو اور کمیٹی کو فیصلے کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے اختیارات ہوں۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کا طریقہ اپنائے اور ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔ سینیٹر صدیقی نے کہا کہ ہمیں ترقی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں