33.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 13, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی نے ہمیشہ حکومت کی جانب سے قومی مفادکیلئے اٹھائے...

پی ٹی آئی نے ہمیشہ حکومت کی جانب سے قومی مفادکیلئے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کی،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کانوں اور معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جنہیں اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو قومی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ مل سکتا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عالمی ماہرین، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی جس میں کان کنی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔متعلقہ قانون سازی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ٹی آئی نے قومی مفاد میں بنائے گئے قوانین کی مخالفت کی ہو،

- Advertisement -

اس سے قبل بھی یہ لوگ کئی بار ایسا کر چکے ہیں، احتجاج اور انتشار ان کی سیاست کا محور بن چکا ہے،یہ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی بار اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی ترقی پر ذاتی ایجنڈوں کو ترجیح دی،حکومت کھلے دل سے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن ان کی غیرسنجیدگی اور غیرذمہ دارانہ رویے سے معاملات آگے نہیں بڑھ رہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں