پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مسابقتی بولی کے دو دور ہو چکے ہیں ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا ٹویٹ

78

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مسابقتی بولی کے دو دور ہو چکے ہیں ، تیسرا دور مارچ میں ہو گا۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش کیلئے تیسرے دور کیلئے اشتہار پہلے ہی شائع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پورے پانچ سالہ دور حکومت میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کوئی بھی مسابقتی بولی نہیں ہوئی۔