پی ٹی ایم نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا ہے، سرفراز احمد بگٹی

240

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )قیادت سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی ایم قیادت نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی ایم قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہیں۔