اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانوں اور دیگر قابل ذکر شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔پی ٹی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹویٹرپر زور دیا کہ وہ اپنے متعصبانہ رویے پر نظر ثانی کرے اور بھارت میں سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے قدم اٹھائے۔