پی ٹی اے کا کوٹ ادو میں ٹیلی نار فرنچائز پر چھاپہ ، 166 فنگر پرنٹس، ایک موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا

177
پی ٹی اے کی جانب سے فکسڈ لائن براڈبینڈ سروسز کا پہلی سہ ماہی 2025کاکوالٹی آف سروس سروے مکمل

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے لاہور زونل آفس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور کے ساتھ مل کر کوٹ ادو میں ٹیلی نار فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا، یہ فرنچائز غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا میں ملوث پائی گئی تھی۔ پی ٹی اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھاپے کے دوران 166 فنگر پرنٹس، ایک موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لئے گئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے تمام تر ڈیوائسز بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئیں ۔

چھاپے کے دوران موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی کی طرف سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ یہ کارروائی پی ٹی اے لاہور زونل آفس کی جانب سے سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف ایف آئی اے کو درج کرائی گئی شکایت کے نتیجے میں کی گئی۔یہ کریک ڈاؤن پی ٹی اے کی غیر قانونی سمز کے اجرا کے حوالے سے جاری کوششوں کا ایک تسلسل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتھارٹی اس مسئلے کے خاتمے کے ضمن میں پُرعزم ہے۔