پی ٹی اے کی جانب سے عائلہ ماجد کو اے سی سی اے کی عالمی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

114
Pakistan Telecommunication Authority
Pakistan Telecommunication Authority

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عائلہ ماجد کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے) کی عالمی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ جمعہ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق عائلہ ماجد یونیورسل سروسز فنڈ (یو ایس ایف) کی بورڈ ممبر بھی ہیں۔

عائلہ ماجد کو 120 سالہ عالمی ادارے کی قیادت کرنے والی پہلی جنوبی ایشیائی پاکستانی اور مسلم خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ عائلہ ماجد کے اس سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کو توقع ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی اور ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے فروغ کے لیے ان کے تجربے اور قیادت سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔