پی ٹی اے کی پاکستان میں افریقہ 2 سب میرین کیبل سسٹم پر اہم پیشرفت

130
Pakistan Telecommunication Authority
Pakistan Telecommunication Authority

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بین الاقوامی رابطوں کو مزید بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) پاکستان کے لئے افریقہ 2 سب میرین کیبل کے لینڈنگ پارٹنر کی معاونت شامل ہے۔ پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق افریقہ 2 دنیا کے سب سے بڑے سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک ہے جو 45,000 کلومیٹر طویل ہے اور افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 46 مقامات کو آپس میں جوڑتا ہے۔ ایس ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے یہ 180 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔

8شراکت داروں پر مشتمل ایک عالمی کنسورشیم، بشمول میٹا اور ووڈافون اس منصوبے کو کر رہے ہیں۔ افریقہ 2 کیبل پاکستان میں چوتھی سہ ماہی 2025 تک فعال ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران پری لے شور اینڈ (PLSE) کی تنصیب کا آغاز یکم دسمبر 2024 کو ہوا اور کیبل کراچی کے ہاکس بے پر اتری۔ دوسرے مرحلے میں گہرے سمندر میں کیبل بچھانے کا عمل یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔اس منصوبے سے پاکستان کے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے میں نہ صرف بہتر ی آئے گی بلکہ رابطے کا نظام مزید مضبوط ہو گا۔