28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی سی ایل کا مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی...

پی ٹی سی ایل کا مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان ، آمدن میں 22 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی آمدن میں 22فیصد کا اضافہ کیا۔ اس مضبوط مالیاتی کارکردگی سےپاکستان کی سرفہرست مربوط ٹیلی کام کمپنی کے طور پر گروپ کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ کمپنی کی مالیاتی کارکردگی میں فکسڈ براڈ بینڈ ، موبائل ڈیٹا ، انٹرپرائز اور کیریئر وہول سیل سروسز کے شعبوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

کمپنی کی فائبر ٹو دی ہوم سروس، ’فلیش فائبر‘ نے سب سے زیادہ 70فیصد ترقی ریکارڈ کرکے اس شعبے میں اپنے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کیا۔ گروپ کی سیلولر کمپنی پی ٹی ایم ایل (یوفون 4G) کی آمدنی اس سہ ماہی کے دوران 21فیصد بڑھی جبکہ یومائیکرو فنانس بینک (یو بینک) نے آمدنی میں سال بہ سال 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔پی ٹی سی ایل گروپ نے اس سہ ماہی کے دوران اپنے سماجی بہتری کے پروگرام کے تحت سماجی خدمت کا سلسلہ بھی برقرار رکھا، خواتین کی خود مختاری کے پروگرام بااختیارسے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والی خواتین نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں حصہ لینے والی پشاور زلمی ٹیم کی کٹس ڈیزائن کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں خواتین کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پنک کالر کیرئیر سمٹ کا انعقاد اور سماعت سے محروم افراد کو قدرتی آفات کے دوران تحفظ فراہم کرنے کیلئے مفت ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پی ٹی سی ایل گروپ کے نمایاں اقدامات میں شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں