پی ٹی وی کو ایچ ڈی کر دیا گیا ہے، امید ہے ایک سال تک پی ٹی وی کی لائسنس فیس بھی نہیں لیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری

43
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو ایچ ڈی کر دیا گیا ہے، وزیراعظم ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا افتتاح کریں گے، پچھلے ادوار حکومت میں 1800 افراد کو یومیہ اجرت پربھرتی کر کے مستقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے پورا ادارہ بیٹھ گیا، اب ہم نے ان دو سالوں میں ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے، اس کو ہم مکمل طور پر منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر افنان اللہ خان اور سینیٹر رخسانہ زبیری کےسوالات کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 55 کروڑ روپے جو پی ٹی وی کو ملے اس میں اسلام آباد سنٹر کو مکمل طور پر ایچ ڈی کر دیا گیا ہے،

پی ٹی وی مکمل طور پر ایچ ڈی ہو گیا ہے، 4 اگست کو وزیراعظم پی ٹی وی کی ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا افتتاح کر رہے ہیں، پی ٹی وی میں اصل مسئلہ ہے یہ ہے کہ پچھلی حکومتوں کے ادوار میں 1800 ملازمین ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے،پھر ان کو ریگولر کر دیا گیا، ہمیں اس کا 32 کروڑ روپے کا خرچ دینا پڑتاہے جس کی وجہ سے پورا ادارہ بیٹھ گیا ہے، اب ہم نے ان دو سالوں میں ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے، اس کو ہم مکمل طور پر منافع بخش ادارہ بنائیں گے،

امید ہے کہ ایک سال تک ہم پی ٹی وی کی جو لائسنس فیس لیتے ہیں وہ بھی نہیں لیں گے، ہم اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی نیوز ایچ ڈی ہو چکا ہے، پی ٹی وی ہوم جزوی طور پر مکمل ہو چکا ہے، پی ٹی وی سپورٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایچ ڈی کر لیا جائے گا