اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان 27تا 28جنوری نیو یارک میں منعقد ہونے والے” ٹریول اینڈ ایڈونچر شو” میں شرکت کریں گے ،
اس دو روزہ شو میں پاکستان کی سیاحت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں ٹوورآپریٹرز،ٹریول ایجنٹس ، ایئرلائنز اور ہاسپٹیلٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈانڈسٹریز سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور افراد شرکت کر یں گے ، نمائش میں دو کمپنیوں کے درمیان ایک بوتھ شیئر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ڈی اے پی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے کسی نجی مارکیٹنگ کمپنی یا ایجنٹ کے ساتھ کام نہیں کرتی ، نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کےساتھ ساتھ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدوں کے مواقع سے بھی استفادہ کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ https://tourism.gov.pk/ptdc.htmlسے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415845