اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرملکی اور غیرملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے ان کی منزل مقصود کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک جدید سیاحتی معلوماتی مرکز (ٹی آئی سی) قائم کرے گا ۔
اے پی پی سے گفتگو کرتےہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیاحتی معلوماتی مرکز کے قیام سے مختلف ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کو صوبہ بلوچستان کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے مکمل، درست اور جامع معلومات فراہم ہوں گی، ٹی آئی سی نہ صرف سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ جدید ترین سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے سیاحت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان وصی شاہ گوادر ایئرپورٹ پر سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد از جلد ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔