پی پی ،(ن) کی قیادت بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئے گا’ ترجمان پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کاپہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا ہی اپوزیشن کے بغض کی اصل وجہ ہے’ مسرت جمشید چیمہ

94

لاہور ۔ 29 جولائی (اے پی پی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت بھول جائے کہ اب ملک میں کرپشن کا انقلاب آئے گا ،شہباز شریف کا یہ بیان کہ انقلاب کی ذمہ داری بلاول کے کندھوں پر ڈالوں گا سے ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے پہاڑ جیسے چیلنجز اورکورونا وائرس کی وباء کے بعد مشکل معاشی صورتحال کے باوجود ملک کو درست سمت میں گامنز ن کیا ہے اور یہی اپوزیشن کے بغض کی اصل وجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کرنے پر آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر کرپشن کا پیسہ نکالنے اور انہیں سڑک پر گھسیٹنے کے للکارے مارتے رہے اورآج اپنے ذاتی مفادات کیلئے ان کے صاحبزادے کو کرپشن کے انقلاب کی ذمہ داری سونپنے کی بات کر رہے ہیں ۔ ا نہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وقتی فائدے کیلئے دو قدم پیشرفت کرتی ہے اور فائدہ حاصل ہونے پر دس قدم پیچھے آ جاتی ہے ،اس وقت کوئی بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاسی سر گرمیاں ان کے اپنے گلے پڑنے جائیں گی کیونک عوام ان کی کسی تحریک کی کال پر انہیں پذیرائی نہیں دیں گے ۔ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔