32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںپی پی ایل کے خالص منافع میں 25فیصدکی کمی

پی پی ایل کے خالص منافع میں 25فیصدکی کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی (پی پی ایل) کے خالص منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی کو72.70ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 96.41ارب روپے کے مقابلہ میں 25 فیصد کم ہے،اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 26.72روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35.43روپے تھی، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 38.16ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو21.79ارب روپے کابعدازٹیکس منافع ہواہے جبکہ فی حصص آمدنی 8.01روپے ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589757

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں