22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی پی پی اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی سنٹرل پنجاب کا اجلاس، بینظیر بھٹو...

پی پی پی اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی سنٹرل پنجاب کا اجلاس، بینظیر بھٹو شہید کی برسی بارے لائحہ عمل طے

- Advertisement -

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹی سنٹرل پنجاب کا زوم اجلاس سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک علی سانول اعوان، جہاں آرا،اطہر شریف،آصف بلوچ،فرخ بصیر،نسیم صابر،بشارت علی،ناصرہ کفیل،مدثر شاکر عمائمہ افتخار،مستنصر کامران،عظیم حفیظ،میاں نعمان اور یاسر بخاری نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر جانیوالی ٹرین کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں متفقہ ہیش ٹیگ،آئیکون،نعرہ اور ٹرین کا برینڈ نیم تجویز کرنے پر بھی اتفاق اور دوران سفر کی حکمت عملی و دیگر انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ 20 دسمبر کو پریس کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر میڈیا کو اعتماد میں لینگے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں