پی پی 139شیخوپورہ کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے،ترجمان

92
Polling continues
Polling continues

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):شیخوپورہ کےپی پی 139 متعلقہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق میڈیا پر نشر ہونےوالی خبر کے مطابق پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ پی پی 139شیخوپورہ میں فائرنگ کے واقعہ کے باعث پولنگ کا عمل رک گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔