پی پی 36 وزیرآباد کے ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل، انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا

97
شیخوپورہ، پی پی 139 میں 5 دسمبر کوضمنی الیکشن ہو گا

وزیرآباد۔ 20 اپریل (اے پی پی):ضمنی الیکشن حلقہ پی پی36میں انتخابات کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ سے ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی نگرانی میں پریذائڈئنگ افسران کو انتخابی سامان کی تقسیم اور ترسیل پولیس فورس کے ہمراہ کر دی گئی، پولنگ کے سامان میں بیلٹ پیپرز،بیلٹ بکس،اسٹیشنری شامل ہے۔

حلقہ پی پی36میں 185پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے جسمیں حلقہ میں Aکیٹیگری کے 17،Bکیٹیگری کے 38اورCکیٹیگری کے 113پولنگ اسٹیشن ہونگے۔پولنگ والے دن 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے آرمی اور رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہونگے۔21اپریل کو تحصیل علی پور چٹھہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے دن پی پی36میں سیکیورٹی وجوہات کے بناء پر موبائل سروس معطل رہے گی۔پنجاب حکومت کی ہدایات پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا