21 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی پی52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ،پولنگ یکم جون...

پی پی52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ،پولنگ یکم جون کو ہوگی

- Advertisement -

لاہور۔30مئی (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی پی پی52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں ۔ پی پی52 سیالکوٹ میں یکم جون2025 بروز اتوار کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل کی جائے گی جو پولنگ اسٹیشن کو پولنگ انعقاد کیلئے تیار کریں گے ۔مذکورہ حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حنا ارشد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے راحیل کامران چیمہ ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدواران ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

پی پی52 سیالکوٹ میں 1696 پولنگ اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈ مرد و خواتین کی کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 1 سو 85 ہے ،اسی طرح حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 185 جن میں 11 انتہائی حساس ،38 حساس اور 136 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق حلقہ PP-52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کی مانیٹر نگ کیلئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو مذکورہ حلقہ میں عوام کی شکایات کیلئے 24گھنٹے فعال رہے گا، عوام مذکورہ حلقہ میں ضمنی انتخاب سے متعلقہ شکایات براہ راست درج کرواسکیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات کے مطابق ٹیلی فون،

- Advertisement -

واٹس ایپ،ای میل اور دیگر ذرائع سے عوام کی موصول ہونے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا، شہری دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کے ان نمبرز 042-99212209 | 042-99212620پر بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں