28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریں‏پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت کے دوران بہت سے لمحات ایسے...

‏پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت کے دوران بہت سے لمحات ایسے آئے جن کا میں عینی گواہ ہوں، لگتا تھا کہ یہ مشکل شاید ہی شہباز شریف کی حکومت سے حل ہو سکے،خواجہ محمد آصف

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ‏پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت کے دوران بہت سے لمحات ایسے آئے جن کا میں عینی گواہ ہوں، لگتا تھا کہ یہ مشکل شاید ہی شہباز شریف کی حکومت سے حل ہو سکے، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران آئی ایم ایف سے ریلیف لینا مایوسی کی آخری حد سے بھی آگے نکل گیا تھا،شہباز شریف نے ھمت نہ ہاری اور آئی ایم ایف راضی ہو گیا، اس میں قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی، آرمی چیف اور ہمارے دوست ممالک کی بھر پور مدد شامل رہی

۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن 2024 کےبعد پھر بے شمار مشکلات کے سامنا تھا اور عوام ریلیف کی امید رکھتے ہیں، ایک سال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوششوں کا محور عوام کی مشکلات کا حل رہا ہے اور رب العزت کی مہربانی سے ہم بتدریج اس مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سارے عرصے کے دوران پی ٹی آئی کا رویہ وطن دشمن اور عوام دشمن رہا ،قومی مشکلات کے حل میں اندرون ملک اور بیرون ملک انتھک مخالفانہ کوششوں میں آج بھی مصروف ہیں، پی ٹی آئی کی ساری سیاست کا محور پاکستان یا پاکستانی عوام نہیں بلکہ صرف اور صرف عمران خان کا اقتدار رہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں