27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپی ڈی ایم اے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوںکی رپورٹ...

پی ڈی ایم اے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوںکی رپورٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں بارے رپورٹ جاری کردی ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں سب سے زیادہ48 ملی میٹر بارش، لاہور میں40 ملی میٹر، گوجرانولہ 06، مری 05، فیصل آباد 04، سیالکوٹ02 اور منڈی بہاوالدین میں01 ملی میٹر جبکہ اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ شہری ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں ۔کچے مکانات اور خستہ حال عمارتوں میںرہائش نہ رکھیں ۔بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں