لاہور۔28فروری (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نےپنجاب میں جاری بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پرشہریوں کو بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہنے کی ہدائت کی گئی ہے۔
شہری کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریںبچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں۔نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567417