لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب کے مختلف اضلاع میں گز شتہ24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے تر جما ن کے مطا بق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہاولنگر 08، ساہیوال 03 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں2 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ملتان، سیالکوٹ، جھنگ، قصور اور فیصل آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی،اس دوران قصور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مقا می انتظا میہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور شہر یوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،خراب موسم کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں،آندھی و بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔