30.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں...

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاویدکے مطابق دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 39 سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جبکہ دریائوں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر38 لاکھ75 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنس جانے والے18 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں410 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں،سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں444 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے395 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ریلیف سرگرمیوں میں 13 لاکھ 22 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ریلیف کمشنر پنجاب کے مطا بق منگلا ڈیم 87 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے۔پونگ ڈیم 98 فیصد تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکا ہے۔

- Advertisement -

جبکہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 46 شہری جاں بحق ہوئے ہیں ریلیف کمشنر پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گااورکسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سیالکوٹ 59، نارووال 47، شیخوپورہ 35، گجرات 13،گجرانوالہ 12، حافظ آباد 10، لاہور 4، مری 2 اور جہلم، اوکاڑہ، راولپنڈی میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں