32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ڈی ایم اے کا آندھی اور بارش کا الرٹ جاری، ضلعی...

پی ڈی ایم اے کا آندھی اور بارش کا الرٹ جاری، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ

- Advertisement -

لاہور۔23مئی (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے23 اور24 مئی کے دوران صوبے بھر میں گرد آلود ہواوں اور بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم اور گجرانوالہ میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سکول ایجوکیشن،محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اس بارش کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور طوفانی موسم میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں