لاہور۔9مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی جانب سے تمام ایس ای، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ غیر معمولی موسمی صورتحال میں اپنے اپنے علاقوں میں موجود تنصیبات کا جائزہ لیتے رہیں،ریزیڈنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن لائنز گرڈ سٹیشنز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں ٹرالیز اور دیگر گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں جبکہ ایس ایز آپریشنز دفاتر میں تمام تر ضروری سامان بشمول پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی دستیابی ممکن بنائیں تاکہ ناگہانی صورتحال میں سٹور ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ نہ کرنا پڑے۔اسی طرح تمام ٹیکنیکل اور لائن سٹاف ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم ٹائم میں اپنے متعلقہ افسران کو رپورٹ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594946