پی ڈی ایم اے کی جانب سے شانگلہ کے جنگلوں میں لگی آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

71
PDMA
PDMA

پشاور۔5جون (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کی جانب سے شانگلہ کے جنگلوں میں لگی آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں جنگلاتی آگ سے ایک گھر آتشزدگی سے چار افراد جاں بحق ہوئے،جابحق افراد میں ایک مرد، عورت اور دو بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہے ،پی ڈی ایم اے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور امدادی کارروائیاں کی نگرانی میں مسلسل مصروف ہے، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں