لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے43 سو سے زائد موضع جات براہِ راست متاثر ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر41 لاکھ99 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔سیلاب میں پھنسے21 لاکھ 47 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل …
پی ڈی ایم اے کی دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے43 سو سے زائد موضع جات براہِ راست متاثر ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر41 لاکھ99 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔سیلاب میں پھنسے21 لاکھ 47 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرہ اضلاع میں 412 ریلیف کیمپس،492 میڈیکل کیمپس اور مویشیوں کے علاج و معالجے کیلئے432 ویٹرنری کیمپس قائم کئے جا چکے ہیں۔ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے دوران15 لاکھ49 ہزار سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ریلیف کمشنر نے بتایا کہ منگلا ڈیم88 فیصد، تربیلا ڈیم100 فیصد، دریائے ستلج پر بھارتی بھاکڑا ڈیم90 فیصد، پونگ ڈیم99 فیصد اور تھین ڈیم97 فیصد تک بھر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کے نتیجے میں60 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ وزیرِاعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور بحالی کے اقدامات بھرپور طریقے سے جاری رکھے جائیں گے۔








