لاہور۔31اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے رپورٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ دریائوں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 20لاکھ 66ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 7لاکھ 60ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 511ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 354میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے۔
مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 5 لاکھ 16 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ریلیف کمشنر نے کہا کہ ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے ۔ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہائو 3 لاکھ 85 ہزار تک پہنچا۔دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاو 1 لاکھ 54ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جھنگ اور ہیڈ تریموں سے گزر رہا ہے۔
دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو 99 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہاو 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پہ پانی کا بہاو 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 61 ہزار کی اسی ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 7 لاکھ کیوسک تک کا سلابی ریلا پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہا و84 ہزار کیوسک ہے۔شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 76 ہزار کیوسک ہے ،بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہا ئو2 لاکھ 4 ہزار کی کیوسک ہے اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو 46 ہزار کیوسک ہے۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ منگلا ڈیم 82 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔
دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے ،ہونگ ڈیم 98 فیصد جبکہ تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 33 شہری جاں بحق ہوے ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔نبیل جاوید نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 158 ملی میٹر، حافظ آباد 121، ملتان 112، اوکاڑہ 79، شیخوپورہ 66، فیصل آباد 55، لیہ 35، بہاولپور 26 ، قصور 23 ،کوٹ ادو 18، نارووال 17، منڈی بہاوالدین 14، منگلا 13، بہاولنگر اور جہلم 117جبکہ سیالکوٹ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ کی گئی ۔اسی طرح بھکر، جھنگ، میانوالی، راولپنڈی اور نورپور تھل میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا 9واں سپیل 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔