34.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںپی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ایم ایچ وی آر اے...

پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ایم ایچ وی آر اے سروے سے متعلق اہم اجلاس، سیلابی علاقوں کی میپنگ منصوبے میں تیزی لانے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔23مئی (اے پی پی):پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ملٹی ہیزرڈ ولنرایبلٹی اینڈ رسک اسسمنٹ ( ایم ایچ وی آر اے) سروے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اجلاس میں اربن یونٹ اور پی ڈی ایم اے پنجاب کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اربن یونٹ کی سینئر جی آئی ایس ماہر عروج سعید نے جاری سروے کی تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت رودکوہیوں اور دریائے سندھ کے اطراف سروے جاری ہے، جسے 22 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اربن یونٹ کو ہدایت دی کہ مقررہ مدت میں سروے ہر صورت مکمل کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ 19 انتہائی اہم مقامات اور 13 رودکوہیوں سمیت تمام بڑے نالوں کی میپنگ کی جائے گی، جس میں موبائل ایپ کے ذریعے رئیل ٹائم ڈیٹا اور سیٹلائیٹ کے ذریعے گزشتہ 20 سالوں کے سیلابی رجحانات کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلابی علاقوں کی میپنگ کا یہ پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دریائے سندھ اور رودکوہیوں کا 9 ماہ میں سروے کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں دریائے چناب، جہلم، ستلج اور راوی سمیت دیگر بڑے نالوں کا سروے آئندہ 9 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اس تفصیلی سروے میں 180 نمائندے حصہ لے رہے ہیں، جو جون کے وسط تک متعلقہ اضلاع، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، میں سروے مکمل کریں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا آغاز ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے کیا گیا، کیونکہ یہ علاقہ رود کوہیوں اور دریائوں کے سیلاب کے حوالے سے انتہائی حساس ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، اربن یونٹ کو ضلعی انتظامیہ کی مدد سے تمام تر وسائل فراہم کر رہا ہے تاکہ سروے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ اس سروے کی تکمیل سے سیلاب سے بچا وکے لئے ایک مربوط اور مثر حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں