پی ڈی ایم نامی سازشی طائفہ بدعنوان دوست نظام کی حمایت کے ذریعے ووٹ کی خرید وفروخت، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی کمائی بچانا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

77
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نامی سازشی طائفہ بدعنوان دوست نظام کی حمایت کے ذریعے ووٹ کی خرید وفروخت، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی کمائی بچانا چاہتا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں گزشتہ سینٹ انتخابات میں ووٹ کی خرید وفروخت کی ویڈیو پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوزمیں نمایاں وہ شرمناک طریقہ جسے سیاستدان سینٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت کیلئےبرتتےہیں،یکےبعددیگرےمسلط ہونےوالی حکمران اشرافیہ جس نےقوم کو قرض میں ڈبویا، کےہاتھوں قومی اخلاقیات کی مکمل تباہی کاعکاس ہے۔کرپشن اورمنی لانڈرنگ کایہ دورہماری سیاسی اشرافیہ کی ایک گھناؤنی داستان ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقتدار میں آنےکیلئےپیسہ بہاتے ہیں اورپھر اپنے اقتدار کے استحکام کیلئےسرکاری افسران اور میڈیا سمیت دیگرفیصلہ سازوں کی خریداری کےپیش نظرمال بنانے اور قوم کولوٹ کر غیرملکی کھاتے بھرنے/اثاثےبنانے اوربیرون ملک محلات کی خریداری کی غرض سےمنی لانڈرنگ کیلئےاپنی سیاسی قوت استعمال کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نامی سازشی طائفہ اب بدعنوان دوست نظام کی حمایت کے ذریعے یہی سب کچھ تو بچانا چاہتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم قوم کے ضُعف کی وجہ بننے والے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے اس سلسلے کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔