پی ڈی ایم کی تحریک عوام نے مستردکردیا،پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن بچانے کیلئے تھا، وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا جلسہ سے خطاب

55

پشاور ۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ (پی ڈی ایم )کی تحریک کو عوام نے مسترد کردیا ،پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن بچانے کیلئے تھا جس کیلئے ساری مستردہ شدہ جماعتیں جنہوں نے ماضی میں ایک دوسرے کی چور یوں پر پردہ ڈالا اور پھر اپنی چوری چھپانے کے لیے نام نہاد پی ڈ ی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہوئے اور اب یہ اتحاد شدید اختلافات کا شکار ہوگیا جو اپنی موت اپ مرجائیں گا۔ وہ نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں زین اللہ اور اس کے پورے خاندان کی اے این پی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برا تونائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ، تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر نے بھی خطاب کیا۔پرویزخٹک نے کہاکہ پاکستان بائیس کروڑ عوام باشعور ہے انہیں معلوم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے آپس میں باریاں بانٹ بانٹ ملک کی خزانے کو لوٹ کر پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے بجائے اپنا مستقبل اچھا کیااور ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کی معشیت تباہی سے دوچار ہوگئی ،سینٹ انتخابات اوپن بلیٹ پر کرانے سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی اور ضمیر فروشوں کا پتہ چل سکیں گا ،ہمیں اپنے لوگوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ ہمارے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیں گے ،انتخابات پوشیدہ ہوں یا اوپن بیلٹ پر جیت ہماری ہوگی اور اپوزیشن کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑیں گی ۔ وزیردفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک فلاپ ہوچکی ہے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی چوریاں چھپانے کے لیے بنائی گئی اور مولانا فضل الرحمان کو کرایہ کا گوریلا بناکر اس کا سربراہ بنایا گیا ،پی ڈی ایم کی تحریک عوام کے لیے نہیں تھی بلکہ عوام کی دولت لوٹنے والوں کے بنا ئی گئی اور بہت جلد ان کا چہرہ عوام کے سامنے آگیا ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی ،پی پی پی ،پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یوآئی( ف) کے اپنے اپنے دور اقتدار میں چور چکاری کے لیے علاوہ اور کیا کیا ،آج ملک ان لوگوں کی وجہ سے قرضوں کی دلد ل میں دھنس رہا ہے اور غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہورہا ہے ،بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات منگی ہورہی ہے یہ سب کیا دھرہ ان باریاں باٹنے والوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ہے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران حقیقی معنوں میں غریب عوام کی مشکلات دور کرنا چاہتے ہیں اور مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہت ہیں جب ہمیں حکومت ملی تو زرمبادلہ کے ذخائر صر ف پانچ ارب ڈالر تھے جو اللہ تعالی کے فضل کرم کی وجہ سے بیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعت کا پہیہ چل پڑا ہے برآمدات میں اضافہ ہورہا معیشت کی بحالی اپوزیشن کو ایک انکھ نہیں بھاتی اس لیے جمہوریت کے دعویددار غیرآئینی اور غیر جمہوری طریقے سے حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوں گی وزیر اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور 2023میں بھی تحریک انصاف الیکشن جیت کر دوبارہ برسراقتدار ائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیا بلدیاتی نظام لارہے ہے جو عوام کے آمنگوں پر پورا اتریں گا اس بلدیاتی نظام میں تمام تر اختیار ات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ضلعی حکومت ،تحصیل حکومت اور ویلج حکومت قائم ہوں گی لوکل گورنمٹ ایکٹ 2019میں ترمیم کے لیے مسودہ تیار کیا جائیں گا جو بہت جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیں گا اور اس طرح خیبر پختون خواہ ،پنجاب اور دیگر صوبوں میں نیا بلدیاتی نظام رائج کیا جائیں گا جس کی منطوری وزیرا عظم عمران خان نے دے دی ہے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سوال جواب دیتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ نوشہرہ میں تمام اپوزیشن ایک طرف ہوں اور میں اکیلے ان کا مقابلہ کروں یہ تمام جماعتیں ایک ہوکر بھی نوشہرہ میں تحریک انصاف کو شکست نہیں دی سکتی کیونکہ عوام کو ان کی اصلیت معلوم ہے کہ یہ سیاسی مداری انتخابات کے دنوں میں عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ڈگڈگی ہاتھ میں لیے نکل آتے ہے اور انتخابات کے بعد ان کا پتہ بھی نہیں چلتا کونسے بل میں چلے گئے ہے پھر یہ ڈھونڈ نے سے بھی نہیں ملتے پرویز خان خٹک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نوشہرہ کے لوگو ں کی خدمت کی جس کی وجہ سے نوشہرہ کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پہلے مجھے وزیر اعلی اور اب وزیر دفاع کی کرسی تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی کہا تھا کہ میں نوشہرہ کے عوام کے حقوق پر کوئی سجھوتہ نہیں کروں گا پرویز خٹک نے کہا کہ 2023تک نوشہرہ کے ہر گلی کوچے تک گیس پہنچے گی اور یہاں پر کوئی بھی ایسا بڑا مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔