شیرانی ۔1نومبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجیڈا کا پتہ نہیں وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، اپوزیشن جماعتیں اس طرح کی ہتھکنڈوں سے نہ ملک اور نہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارٹی کے سینئر رہنما اختر محمد مندوخیل کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پہلے ایک دوسرے کے خلاف تھیں اور تاریخ میں یہی دو بڑی جماعتیں اپنی اپنی باریاں لے رہی تھیں اب ملک میں تیسری جماعت کے اقتدار ان کو ہضم نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آپس میں اختلافات باہر آرہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات افسوسناک اور ملکی وقار کیخلاف ہیں ان رہنماؤں نے جس طریقے سے بابائے قوم کی مزار پر بے ہودہ حرکتیں کیں ان کی حرکتوں سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ، قومی زبان اردو کیخلاف باتیں کیں ، آزاد بلوچستان کی آوازیں لگائی گئی ایسے بیانات دینا افسوسناک ہے اور دشمنوں کی زبان ہیں۔ قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ عدالتوں کے مفرور ملزم کو لندن سے واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، سی پیک پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہیں اس سلسلے میں ژوب تا کوئٹہ روڈ دو رویہ کیا جا رہا ہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔چمن کراچی شاہراہ کو بھی دو رویہ کی جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئٹہ زیارت روڈ بھی دو رویہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اسد عمر ، زبیدہ جلال کے ہمراہ کے ہمراہ جنوبی بلوچستان کا دودہ کیا اور اہم منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر دیا گیا ۔اسی طرح باقی بلوچستان میں بھی عوامی ضروریات کے حامل منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائیگا۔\