پی ڈی ایم کی خیبر پختونخوا نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم کی خیبر پختونخوا نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرکے صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق 29 اگست سے 5 ستمبر تک خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر اور مہمند میں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق یکم سے 4 ستمبر تک کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالائی اضلاع کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں 31 اگست سے 5 ستمبر تک شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق سیاح اور مسافر موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق سیاحوں کو شدید بارش کے دوران ٹریکنگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق عوام ندی نالوں اور برساتی پانی سے دور رہیں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں کو عبور نہ کریں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1700 پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں