پی ڈی ایم کی موقع پرستی اورچیف الیکشن کمشنر کا رویہ سینٹ کے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ بنا ، ڈاکٹر شیریں مزاری

53
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی موقع پرستی اورچیف الیکشن کمشنر کا رویہ سینٹ کے آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ بنا ۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی حمایت کی بجائے پی ڈی ایم کی موقع پرست اور چیف الیکشن کمشنر کی جانبدارارنہ سوچ نے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف سینٹ انتخابات کو روکا ۔چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی امور کی اس حالت زار کی بنیادی زمہ دار لینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک چیف الیکشن کمشنر کا تعلق ہے تو بدقسمتی سے وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک ایسا تشخص پیدا کرہے ہیں جو نہ صرف اسکی ساکھ کو متاثر بلکہ مستقبل میں اسکی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات کی معتبریت کو بھی مجروح کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن چیخ کررہی ہےتاہم پہلے جب سینٹ الیکشن ہوا توا س وقت وہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کررہی تھی اور تعریف کررہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح مفادات کےلئے قومی مفاد کو پامال کیا جاتا ہے