پی ڈی ایم کے ارکان نے دانستہ اور ایک ہی انداز میں ووٹ ضائع کئے،یہی سات ووٹ ڈپٹی چیئرمین کو ملے ضائع کیوں نہیں ہوئے؟سینیٹ پریزائیڈنگ آفیسر سید مظفر حسین شاہ

54

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سینیٹ پریزائیڈنگ آفیسر سید مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن اراکین پر دانستہ اور ایک ہی انداز میں ووٹ ضائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کے پیروں کے نشان خود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گھروں سے نکلتے ہیں لہذا اپوزیشن اپنے ہی ووٹ چوری ہونے کی تحقیقات خود کرے، آئین میں پارلیمانی کارروائی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سینیٹ چیئرمین انتخابات شفاف انداز سے کروائے ہیں لیکن بدقسمتی سے ملکی سیاست میں رواج بن گیا ہے کہ اگر انتخابی نتائج حق میں آئیں تو ٹھیک، خلاف آئیں تو الزام تراشی شروع ہو جاتی ہے، اپوزیشن کا یہ کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر نے ان کے ووٹ رد کئے ہیں غلط ہے۔

سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مجھ پر تنقید بلاجواز ہے پی ڈی ایم کے سات ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کئے، تمام 7بیلٹ پیپرز پر ایک ہی طرز پر سٹمپ لگائی گئی ہے اور یہی سات ووٹ ڈپٹی چیئرمین کو مل گئے ضائع کیوں نہیں ہوئے؟ اسی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی اسلام آباد اور سندھ اسمبلیوں میں بھی سات ووٹ ضائع ہوئے تھے۔