سرینگر۔ 8 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ بھارت نواز پی ڈی پی اور اس کی جماعت بی جے پی نے گزشتہ چار برس سے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشددکی انتہا کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںکہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان برسوں میں نہ صرف ہمارے سینکڑوں نوجوانوںکو شہیدکیا بلکہ ہزاروں …
پی ڈی پی اور بی جے پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کی انتہاءکردی ہے ، یاسین ملک

مزید خبریں
سرینگر۔ 8 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ بھارت نواز پی ڈی پی اور اس کی جماعت بی جے پی نے گزشتہ چار برس سے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشددکی انتہا کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںکہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان برسوں میں نہ صرف ہمارے سینکڑوں نوجوانوںکو شہیدکیا بلکہ ہزاروں کو زخمی اورنابینابھی بنایا جبکہ ہزاروں گھروں کو مسمارہزاروں لوگوں کو جیلوںمیںنظربند کرنے کے علاوہ چھاپوںکے دوران گھروںمیں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کر کے ظلم و تشدد کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔








