پی کے 4 سوات سے آزاد امیدوار علی شاہ 30022 ووٹ لے کر کامیاب

140
Khan Muhammad Siddique Khan Baloch
Khan Muhammad Siddique Khan Baloch

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 سے آزاد امیدوار علی شاہ 30022 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارر سردارخان 12514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 38.28 فیصد رہا۔