چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ایم پی اے پنجاب اسمبلی ملک واصف راں کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت

206
Chairman Senate
Chairman Senate

ملتان۔ 08 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک واصف راں کے چچا ملک حاجی نذر راں کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔سید یوسف رضا گیلانی بدھ کو ایم پی اے ملک واصف راں کی رہائش گاہ قادر پور راں گئے ، ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

چئیرمین سینٹ نے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک حاجی نذر راں کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر مرحوم کے فیملی ممبران ملک عاطف مظہر راں،ملک کاشف،حاجی محمد شفیع راں،ملک اعجاز راں،میجر اشفاق راں سمیت معززین علاقہ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔