چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار

144

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے،

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چئیرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔